Tuesday, June 14, 2016

ابو ہریرہ(رضي اللہ تعالی عنہ) سے روایت ہے کے نبی(صلی اللہ علیہ واله وسلم) نے فرمایا... انسان جب سوتا ہے تو شیطان ہر کسی کے سر کے پیچھے تین گرہیں لگاتا ہے. ہر گرہ پر وہ یہ الفاظ پڑھتا ہے"رات بہت لمبی ہے سو سوتے رہو". اور جب کوئی اٹھے اور الله کو یاد کرے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وضو کرے تو دوسری گرہ بھی کھل جاتی ہے اور جب نماز پڑھے تو تیسری گرہ بھی کھل جاتی ہے اور وہ صبح اچھے دل اور حوصلے کے ساتھ اٹھتا ہے بصورت دیگر وہ سست اور شرارتی دل کے ساتھ اٹھتا ہے.

[ بخاری، کتاب:٢ ، جلد:21 ، حدیث:243 ]



https://www.facebook.com/markazjamiaislamia

Monday, June 6, 2016

مرکزِ اھلحدیث کے مہتمم و مدرس ایک ساتھ 
 <3 محترم حافظ ارشد محمود اور راجہ قاری ابرار خان کاشمیری 




https://www.facebook.com/markazjamiaislamia

Thursday, March 10, 2016

https://www.facebook.com/markazjamiaislamia

مرکزالجامعۃ الاسلامیۃ پنڈی گھیب کا تعارف

  مرکزالجامعۃ الاسلامیۃ پاکستان کی قدیم ترین تحصیل "پنڈی گھیب" ضلع اٹک کے مرکز محلہ گلزار آباد میں واقع معروف    
تعلیمی ادارہ ہے۔ جو سنہ 1982 عیسوی سے تا حال اہلِ علاقہ و دوردراز سے آنے والے تشنگاںِ علم کو بہرہ ور کر رہاہے۔
 عیسوی 1982 میں اٹک کے معروف عالمِ دین اور جمیعتِ اھلحدیث کے ناظمِ نشرواشاعت مولانا محمد حیات بن محمد دین رحمۃ اللہ علیہ 101 مرلہ پر مشتمل اس عظیم مسجد و مرکز کا سنگِ بنیاد رکھ
جامعۃ کےپہلے مہتمم الشیخ مولانا محمد حیات رحمۃ اللہ علیہ خود تھے جبکہ اولین مدرس قاری غلام محمد رحمۃ اللہ علیہ تھے۔ 2003ء میں بانی جامعۃ کی وفات کے بعد مہتمم کی ذمہ داری آُ پ کے صاحبزادہ اور الشیخ حافظ ثناءاللہ زیدی حفظہ اللہ کے شاگرد حافظ ارشد محمود حفظہ اللہ کے کندھوں پر ڈالی گئی جو تاحال اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ جامعۃ کے حالیہ مدرس قاری راجہ ابرار خان حفظہ اللہ ہیں جو 2002ء سے ناظرہ وحفظ اور تجوید القرآن کی کلاسز رہے ہیں۔

اغراض و مقاصد

  • علاقہ میں خالص قرآن و سنت کی دعوت عام کرنا۔
  • طلباء کےلیئے دینی تعلیم کا مرکز قائم کرنا۔
  • اسلامی تعلیمات کے مطابق سیرت و کردار سازی کرنا۔
  • طلباء کی خود داری اور عزتِ نفس کا تحفظ۔
  • دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا بندوبست۔
  • اہلِ علاقہ کے دینی مسائل کا حل۔

امتیازی خصوصیات

  • 101 مرلہ پر مشتمل بہترین عمارت
  • شہر کے مرکز میں واقعہ۔
  • دینی و عصری تعلیم کا بندوبست
  • مفت طعام و قیام۔
  • فرض شناس اساتذہ کرام۔
  • بہترین لائبریری کاقیام
  • پاکیزہ اور پرسکون ماحول
  • سینکڑوں حفاظ و قراء کی تیاری جو ملک بھر میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔